عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف اسلام آباد میں مزید مقدمات درج

اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف الگ الگ دو مقدمات درج کیے گئے— فوٹو:فائل
اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف الگ الگ دو مقدمات درج کیے گئے— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر قیادت کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید دو مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف الگ الگ دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علی امین گنڈا پور اور دیگر کے خلاف بھی تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اسلحہ سے لیس ہوکر پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ 

ایف آئی آر میں وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور اسد عمر بھی نامزدہیں۔

مزید خبریں :