عدالت کو سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا ورنہ جانبداری کا تاثر ابھرے گا: مریم

دعوے 30 لاکھ کے اور تماشائی دس ہزار، خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں: لیگی رہنما کی عمران خان پر تنقید/ فائل فوٹو
دعوے 30 لاکھ کے اور تماشائی دس ہزار، خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں: لیگی رہنما کی عمران خان پر تنقید/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ عدالت کو چوکنا رہنا ہوگا اور ا س سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاثر ابھرے گا۔

ایک بیان  میں مریم نواز نے کہاکہ دعوے 30 لاکھ کے اور  تماشائی دس ہزار، خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے نہیں رکتا، پولیس کو دیکھ کر دوڑ جانے والے انقلاب کو ڈوب مرنا چاہیے، بندے جمع نہ کرپانے پر عمران کی ذہنی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔

لیگی  رہنما کا کہنا تھا کہ کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا ہوتا ہے، عمران کے پاس وہ بھی نہیں، جس سپریم کورٹ کو وہ چند دن پہلے گالیاں دے رہے تھے، آج اسی کی آڑ میں انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، عدالت کو کو چوکنا رہنا ہو گا، ا س سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ورنہ جانبداری کا تاثر ابھرے گا۔


مزید خبریں :