لاہورپولیس کا یاسمین راشد کی وزیرداخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار

یاسمین راشد پر تشدد اور توڑپھوڑ کے الزامات کے تحت 2مقدمات درج ہیں، پہلے وہ ان مقدمات میں شامل تفتیش ہوں، پولیس کا جواب— فوٹو: فائل
یاسمین راشد پر تشدد اور توڑپھوڑ کے الزامات کے تحت 2مقدمات درج ہیں، پہلے وہ ان مقدمات میں شامل تفتیش ہوں، پولیس کا جواب— فوٹو: فائل

لاہور میں تھاناشفیق آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیرداخلہ اور پولیس حکام کے خلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔

یاسمین راشد نے درخواست میں الزام لگایا گیاکہ  وزیر داخلہ رانا ثنا اور ایس ایس پی سٹی کی ایما پر پولیس نے زبردستی گاڑی سے کھینچا، گاڑی پر ڈنڈے برسائے، شیشے ٹوٹنے سے وہ زخمی ہوئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹی اور ہمشیرہ نہ بچاتےتو پولیس اہلکار جان سے مار دیتے۔

تھانے کے ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یاسمین راشد پر تشدد اور توڑپھوڑ کے الزامات کے تحت 2مقدمات درج ہیں، پہلے وہ ان مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ پولیس کی جانب سےد رخواست وصول نہ کرنا افسوسناک ہے۔

مزید خبریں :