بھارتی اداکار کی عامر لیاقت کے انتقال پر ٹوئٹ

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار علی گونی نے گزشتہ روز ہیش ٹیگ عامر لیاقت استعمال کرتے ہوئےRIP لکھا۔—فوٹو:فائل
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار علی گونی نے گزشتہ روز ہیش ٹیگ عامر لیاقت استعمال کرتے ہوئےRIP لکھا۔—فوٹو:فائل

 گزشتہ روز ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے، ملازمین کی اطلاع پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

عامر لیاقت کے انتقال پر ملکی سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ فنکاروں نے بھی  افسوس کا اظہار کیا۔

تاہم ایک بھارتی اداکار نے بھی ایم این اے عامر لیاقت کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔

 بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار علی گونی نے گزشتہ روز ہیش ٹیگ عامر لیاقت استعمال کرتے ہوئےRIP لکھا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں :