کھیل
Time 17 جون ، 2022

پاکستان یا بنگلادیش؟ ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹیٹر کی غلطی پر شائقین حیران

بنگلادیش کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر  ہے جہاں گزشتہ روز  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو پہلی اننگز میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صرف 103 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی اننگز کے دوران خاتون کمنٹیٹر نے ایک ایسی غلطی کی جسے سن کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی آٹھویں وکٹ 81 رنز پر گری،مستفیض الرحمان صفر پر پویلین لوٹے۔ 

کرکٹ میچ کے دوران کمنٹیٹرز اکثر وکٹ گرنے کے بعد ٹیم کا اسکور اور وکٹوں کی تعداد بتاتے ہیں، لہٰذا بنگلادیش کی اننگز میں کچھ یوں ہوا کہ کمنٹیٹر نے بنگلادیش کے بجائے پاکستان کا نام لے لیا۔

کمنٹیٹر کے الفاظ کچھ یوں تھے، ترجمہ'ویسٹ انڈیز نے شاندار بولنگ کی، مستفیض الرحمان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے، پاکستان کا اسکور 8 وکٹوں پر 81 رنز ہے'۔

اصل میں خاتون کمنٹیٹر کو پاکستان کی جگہ بنگلادیش کا نام لینا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کا یہ کلپ وائرل ہوگیا جسے صارفین نے کافی شیئر کیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ' یہ کمنٹیٹر کون ہیں؟ لگتا ہے کہ وہ 1971( سقوط ڈھاکا )سے پہلے کے دور میں رہ رہی ہیں'۔


مزید خبریں :