عیدالاضحیٰ کی شاپنگ کیلئے مارکیٹوں کے اوقات بڑھائے جائیں گے؟

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں تاجر برادری نے توانائی بحران کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا— فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں تاجر برادری نے توانائی بحران کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سےصوبے بھر کے تاجر رہنماؤں اور نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے بعد اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار  اور  کاروباری مراکز  رات 9  بجے بند ہوں گے، ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11 بجے  تک کھلے رہیں گے جبکہ شادی ہالز  رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائےگی، میڈیکل اسٹورز  پر مذکورہ  فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ملاقات میں تاجر برادری نے توانائی بحران کے حل کیلئے حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کاروباری مراکز جلد بند کرنے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد پیر سے ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ کی شاپنگ کیلئے کاروباری مراکز کے اوقات کار  کا از سر نو جائزہ تاجر برادری کی مشاورت سے لیا جائے گا۔