صحرائے چولستان میں 35 سے زائد مویشی پر اسرار طور پر ہلاک

محکمہ لائیواسٹاک نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مویشی زہر خوارنی کا شکار ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
محکمہ لائیواسٹاک نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مویشی زہر خوارنی کا شکار ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

بہاولنگر : صحرائے چولستان میں قلعہ میر گڑھ کے قریب 35 سے زائد مویشی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

محکمہ لائیواسٹاک نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ تمام مویشی زہر خوارنی کا شکار ہوئے ہیں، مویشیوں کی ہلاکتوں کی اصل وجہ بتانا قبل از  وقت ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مویشیوں کی موت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔

مزید خبریں :