20 جون ، 2022
افغان صوبے ننگر ہار کےضلع غنی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں طالبان سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
ابھی تک کسی گروپ نے دھماکےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔