بھارتی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں—فوٹو:بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں—فوٹو:بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ رشمیریکھا  18 جون کی رات  کو  بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ موت میں ان کی بیٹی کے Live-in (شادی کے بغیر) پارٹنر سنتوش پاترا کا ہاتھ ہے۔

رپورٹ میں ایک سینیئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں غیر فطری موت کا  معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ  پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے  جس میں  رشمیریکھا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔

رشمیریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ  انہیں  بیٹی کی موت کی اطلاع سنتوش نے دی تھی جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :