ہونڈا کا 3 پہیوں والا منفرد فولڈ ایبل الیکٹرک اسکوٹر

یہ ای اسکوٹر 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ ہونڈا
یہ ای اسکوٹر 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا / فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے ایک 3 پہیوں والا منفرد فولڈ ایبل الیکٹرک اسکوٹر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ای اسکوٹر 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور کمپنی نے اسے اسٹریمو کا نام دیا ہے۔

یہ ای اسکوٹر کچھ فاصلے کے سفر  (گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر) کے لیے بہترین قرار دیا گیا ہے اور اس میں چند منفرد فیچرز موجود ہوں گے۔

اس طرح کے اسکوٹر میں عموماً 2 پہیے ہوتے ہیں مگر اس میں تیسرا پہیہ بہتر توازن کے لیے دیا جارہا ہے۔

کمپنی کے مطابق زیادہ رفتار پر بھی اسکوٹر کا توازن بگڑے گا نہیں کیونکہ اس کے لیے سیلف بیلنسنگ میکنزم کو سواری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسٹریمو کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور یہ سنگل چارج پر 30 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔

سنگل چارج پر یہ 30 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا / فوٹو بشکریہ ہونڈا
سنگل چارج پر یہ 30 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا / فوٹو بشکریہ ہونڈا

کمپنی نے بتایا کہ یہ نیا ای اسکوٹر لوگوں کو کم فاصلے کے سفر کا منفرد تجربہ فراہم کرے گا اور ہر فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ یہ لوگوں میں بہت زیادہ مقبول ہوگا کیونکہ اسے پارک کرنے کا مسئلہ بھی نہیں، بس فولڈ کرکے اپنے ساتھ کہیں بھی اٹھا کر لے جائیں، اس کا وزن 20 کلوگرام ہوگا۔

اس کا وزن 20 کلوگرام ہوگا / فوٹو بشکریہ ہونڈا
اس کا وزن 20 کلوگرام ہوگا / فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس ای اسکوٹر کو سب سے پہلے جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی نے فی الحال قیمت اور فیچرز کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

مزید خبریں :