راولپنڈی: بلیو ورلڈ سٹی میں سیکنڈکپ کافی کی نئی فرنچائز کا افتتاح

فوٹو:BlueWorldCity
فوٹو:BlueWorldCity

سیکنڈکپ کافی کمپنی کے صدر اور سی ای او جم ریگس بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کے نیچے سیکنڈکپ کافی کمپنی فرنچائز کا افتتاح کرنے پہنچ گئے۔

دنیا میں بنائےگئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو  ورلڈ سٹی چکری روڈ راولپنڈی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کےگراؤنڈ فلور پر سیکنڈکپ کافی کمپنی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر  پاکستان میں پچاسویں فرنچائز کا افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں سیکنڈکپ کافی کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جم ریگس کینیڈا سے پاکستان آکر خصوصی طور پر شریک ہوئے، بلیو ورلڈسٹی اور سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کےگراؤنڈ فلور پر لانچ کی جانے والی سیکنڈکپ کافی کمپنی کی فرنچائز میں بین الاقوامی سطح کی تمام تر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

فوٹو:BlueWorldCity
فوٹو:BlueWorldCity

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں دنیا کا سب سے بلند ہارس میسکوٹس تعمیر کرکے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ شعبے کو منفرد طرزِ تعمیر سے متعارف کروایا ہے اور اب ہارس میسکوٹس کے گراؤنڈ فلور پر سیکنڈکپ کافی کمپنی کی فرنچائز جیسی سروسز کے ذریعے شہریوں کو بہترین اور عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کر کے پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دبئی اور سنگا پور کی طرز پر جدید اور بے مثال بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی میں سیکنڈکپ کافی کمپنی کے ساتھ منسلک دنیا کا سب سے بلند ہارس میسکوٹس بلاشبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانےکے قابل ہیں۔

کینیڈا سے خصوصی طور پر شرکت کے لیے پہنچنے والے سیکنڈکپ کافی کمپنی کے صدر اور سی ای او جم ریگس نے کہا کہ سیکنڈکپ کے ساتھ اپنے طویل سفر میں انہوں نے دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس سے متصل سیکنڈکپ کی فرنچائز جیسا منفرد مقام کبھی نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بنائےگئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس کی عالمی معیار کی طرز تعمیر حیران کن اور اپنی مثال آپ ہے، بلیو ورلڈ سٹی میں دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس سے متصل سیکنڈ کپ کافی کمپنی کی فرنچائز کے ذریعے پاکستان اور کینیڈا کے مابین بہترین کاروباری تعلقات کو مزید تقویت ملےگی۔

سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اور سی ای او بلیو ہلز کنٹری فارمز چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ سیکنڈکپ کافی کمپنی جیسی فرنچائز کے ذریعے عمومی روایت سے ہٹ کر منفرد اور جدید آسائشوں پر مبنی اچھوتا طرزِ زندگی متعارف کروا رہے ہیں، سیکنڈ کپ کافی کمپنی کے ساتھ ساتھ بلیو ورلڈ سٹی میں فراہم کی جانے والی منفرد سہولیات بالخصوص سیاحت کے فروغ کے لیے واٹر تھیم  پارک، دنیا کے سب سے بلند ہارس میسکوٹس اور  دیگر تفریحی مواقع اسے ملک کے دیگر  رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی نسبت جداگانہ اور جدید منصوبہ ثابت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکنڈکپ کافی کمپنی فرنچائز کی بدولت بلیو ورلڈ سٹی نہ صرف سیاحوں کے لیے مزید پُرکشش بن جائےگا بلکہ یہ ملک کے دیگر رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی ہوگی اور مستقبل قریب میں دیگر بین الاقوامی برانڈز  اور فوڈ چینز بھی بلیو ورلڈسٹی میں اپنی آؤٹ لیٹس لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔