بلوچستان کابینہ نے صوبےکے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے صوبےکے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 612 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

 بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 72 ارب روپےکا خسارہ  ظاہر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں  پی ایس ڈی پی کے لیے 191 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

 بلوچستان کے بجٹ میں مزدوروں کی کم سےکم اجرت 25 ہزار روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کے ہیلتھ پروفیشنل اور رسک الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

 بجٹ میں وزیراعلیٰ شکایت مینجمنٹ سسٹم کےقیام کی بھی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں تربت میں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے، نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :