کھیل
Time 22 جون ، 2022

آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کرکٹرز کی عالمی تنظیم کی پہلی خاتون صدر منتخب

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آسٹریلین ویمنز کرکٹ  ٹیم کی سابق کپتان لیزا اسٹالیکر کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی صدر منتخب ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق لیزا اسٹالیکر کرکٹرز کی عالمی تنظیم کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔

فیکا کی صدارت کا فیصلہ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں منعقدہ فیکا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

واضح رہے کہ لیزا اسٹالیکر نے 187 میچز میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ وہ 2005 اور 2013 میں ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2010 اور 2012 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھیں۔

مزید خبریں :