گلگت: کراچی سے جانیوالے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا اور سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو
حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا اور سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

گلگت: شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق شاہراہ قراقرم پر ہنزہ سے آنے والی وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ حادثہ ہنزہ سےگلگت آتے ہوئے پیش آیا اور سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :