کاروبار
23 جون ، 2022

عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ڈھائی فیصد کم ہوکر111 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر آگئی—فوٹو فائل
  برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ڈھائی فیصد کم ہوکر111 ڈالر 74 سینٹس فی بیرل پر آگئی—فوٹو فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کو خام تیل کی فی بیرل قدر 2.99 ڈالر کم ہوکر 103.20 ڈالر پر آگئی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت  3 فیصد کمی کے بعد 106 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ  برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.77 ڈالر کم ہوکر 108 ڈالر 97 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔

امریکا میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM