دنیا
Time 23 جون ، 2022

بی جے پی نے سابق ٹیچر اور قبائلی خاتون رہنما کو بھارتی صدر کا امیدوار نامزد کردیا

بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے صدر کے امیدوار کے لیے 20 ناموں کا جائزہ لیا جس کے بعد دروپدی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے/ فوٹو بی جے پی سوشل میڈیا
بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے صدر کے امیدوار کے لیے 20 ناموں کا جائزہ لیا جس کے بعد دروپدی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے/ فوٹو بی جے پی سوشل میڈیا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قبائلی خاتون سیاستدان دروپدی مرموکو بھارتی صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ دروپدی مرمو کا تعلق ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ کئی دہائیوں سے بی جے پی کا حصہ ہیں جب کہ وہ ریاستی گورنر کے طور  پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ 

دروپدی مرمو سابق ٹیچر ہیں اور اگر وہ بھارت کی صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی رہنما ہوں گی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے انہیں یقین ہےکہ دروپدی بھارت کی بہترین صدر ہوں گی۔

بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی نے صدر کے امیدوار کے لیے 20 ناموں کا جائزہ لیا جس کے بعد دروپدی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

دروپدی کا کہنا ہےکہ انہیں ٹی وی کے ذریعے اپنی نامزدگی کا علم ہوا جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔

بھارت میں صدارتی الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے جس کے نتائج کا اعلان 21 جولائی کو ہوگا اور الیکشن میں کامیاب امیدوار موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی جگہ لے گا۔

بھارت کے موجودہ صدر  رام ناتھ کووند کی مدت 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔

مزید خبریں :