بلاول کی توشہ خانہ کو ’ٹوچہ خانہ‘ کہنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ’کانپیں ٹانگنے‘کے بعد ایک اور جملہ وائرل ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں سابق وزیراعظم اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کیا جس دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کی زبان پھسل گئی۔

جلسے سے خطاب میں بلاول نے کئی بار توشہ خانہ کو ’ٹوچہ خانہ‘ کہا جب کہ وہ مسلسل توشہ خانہ کو ’ٹوچہ خانہ‘  پکارتے ہوئے جلسے کے شرکا کو اس کے بارے میں بھی بتاتے رہے۔


مزید خبریں :