تحریک انصاف کا حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ

ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحادکی جانب بڑھ رہی ہیں، لازم ہے ان کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے، فواد چوہدری کا الیکشن کمشنر کو خط— فوٹو: فائل
ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحادکی جانب بڑھ رہی ہیں، لازم ہے ان کو ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے، فواد چوہدری کا الیکشن کمشنر کو خط— فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر  فواد چوہدری نے اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کیخلاف برسرِ پیکار جماعتیں انتخابی اتحادکی جانب بڑھ رہی ہیں،  لازم ہے کہ ان تمام جماعتوں کو  ایک انتخابی اکائی تصور کیا جائے۔

فواد چوہدری نے خط میں مزید کہا کہ ان جماعتوں کوانفرادی انتخابی نشانات سے روک کر مشترکہ انتخابی نشان دیاجائے، ہماری رائے میں اس کثیر الجماعتی اتحادکیلئے ’لوٹا‘ موزوں ترین انتخابی نشان ہے۔

مزید خبریں :