دنیا
Time 23 جون ، 2022

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری

یہ پورٹریٹ ایک میوزیم میں عوام کے لیے رکھا گیا ہے / فوٹو بشکریہ جیمی کوریتھ
یہ پورٹریٹ ایک میوزیم میں عوام کے لیے رکھا گیا ہے / فوٹو بشکریہ جیمی کوریتھ

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کا یہ پورٹریٹ ایوارڈ یافتہ برطانوی آرٹسٹ جیمی کوریتھ نے تیار کیا جسےکیمبرج یونیورسٹی کے فٹز ولیم میوزیم میں عوام کے لیے رکھا گیا ہے۔

یہ آرٹ ورک کیمبرج شائر رائل پورٹریٹ فنڈ نے کیمبرج شائر کے رہائشیوں کے لیے تحفے کے طور پر تیار کروایا ہے۔

جیمی کوریتھ نے بتایا کہ اس پورٹریٹ کو تیار کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

عوام کے لیے پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پر شاہی جوڑے نے جیمی کوریتھ سے ملاقات بھی کی۔

کیمبرج شائع رائل پورٹریٹ فنڈ کی جانب سے اس پینٹنگ کو استعمال کرکے بچوں اور نوجوانوں میں فنون لطیفہ کے بارے میں حوصلہ افزائی کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کا آفیشل پورٹریٹ 2014 میں تیار ہوا تھا مگر اس جوڑے کا کوئی آفیشل پورٹریٹ اب تک تیار نہیں ہوا تھا۔

مزید خبریں :