دنیا
Time 23 جون ، 2022

پاسدارانِ انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

12 برس تک پاسداران انقلا انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہنے والے حسین طائب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل
12 برس تک پاسداران انقلا انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہنے والے حسین طائب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

ایرانی پاسدارانِ انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ حسین طائب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 12 برس تک پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ رہنے والے حسین طائب کو  پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سربراہ محمد کاظمی ہوں گے، محمد کاظمی پہلے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے حسین طائب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گی، خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے حسین طائب پر  ترکی میں اسرائیلی سیاحوں پر ممکنہ ایرانی حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

حسین طائب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے دفترمیں بھی کام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :