کھیل
Time 23 جون ، 2022

ظہیر عباس کی ناساز طبیعت سے متعلق محمد یوسف کی ٹوئٹ

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت ان دنوں ناساز ہے اور وہ لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں— فوٹو: فائل
ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت ان دنوں ناساز ہے اور وہ لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں— فوٹو: فائل

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت ان دنوں ناساز ہے اور وہ لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اب ان کی طبیعت کے حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا بیان سامنے آیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں محمد یوسف نے کہا کہ ’ظہیر عباس صاحب کو جب بھی کھیلتے ہوئے دیکھا، نہ صرف اچھا لگا بلکہ ان جیسا بیٹسمین بننے کی کوشش کرتا تھا۔‘

یوسف نے مزید کہا کہ ‘ آج وہ سخت بیمار ہیں، اللہ سے دعا ہے اللہ ان سمیت تمام بیماروں کو مکمل شفا دے، آپ سب بھی دعا کریں۔‘

ذرائع کے مطابق سابق کپتان کے بھائی صغیر عباس کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کی طبیعت بہتر ہے تاہم وہ بدستور آئی سی یو میں ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق ظہیر عباس کی امپروومنٹ سلو ہے لیکن وہ بہتر نظر آرہے ہیں،انہیں آکسیجن کے ذریعےسانس دی جارہی ہے، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ 74 سالہ ظہیر عباس چند دن پہلے کرتار پور کے گوردوارے میں گرگئے تھے، بعد ازاں وہ براستہ دبئی یکم جون کو لندن کیلئے روانہ ہوئے تاہم دبئی میں قیام کے دوران وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ظہیر عباس دبئی سے لندن پہنچے۔ ظہیر عباس کو لندن پہنچ کر نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی۔

خیال رہے کہ ظہیر عباس 108 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے واحد ایشین کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :