مری ایکسپریس وے کیلئے بھی ہزارہ موٹر وے والی چینی کمپنی کو آگے رکھیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، ہر 15 کلو میٹر پر بہترین معیار کے ریسٹ ایریاز بنائے جائیں— فوٹو: سوشل میڈیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، ہر 15 کلو میٹر پر بہترین معیار کے ریسٹ ایریاز بنائے جائیں— فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوب صورت ہزارہ موٹر وے دیکھنے کی چیز ہے ، تعمیراتی منصوبوں کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے) کو مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے کام کرنے کی بھی ہدایت  کی اور کہا کہ مری ایکسپریس وے کیلئے بھی ہزارہ موٹر وے والی چینی کمپنی کو آگے رکھیں۔

جمعرات کو  مری کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کو این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مری ایکسپریس وے کی مرمت کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں، ہر 15 کلو میٹر  پر  بہترین معیار کے ریسٹ ایریاز  بنائے جائیں، غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، نیو مری کیبل کار اور چیئر لفٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کیلئے انٹرنیشنل بڈنگ کرائی جائے، تعمیراتی منصوبوں سے مری کے قدرتی حسن اور لینڈ اسکیپ کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

وزیراعظم نے مری ایکسپریس وے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ہزارہ موٹروے کے معیاری کام کو مدنظر رکھتے ہوئے مری ایکسپریس وے کی مرمت کی جائے، پہلے ہی بہت پیسہ ضائع ہو چکا ہے، اب ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے اور ہزارہ موٹروے پر کام کرنے والی کمپنی سے مشاورت اور رہنمائی حاصل کر کے معیاری کام کیا جائے۔

وزیراعظم نے مری کیلئے پانی کی ضروریات پوری کرنے کا منصوبہ مکمل کرنے اور تعلیمی سہولیات بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :