ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں— فوٹو: فائل
ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں— فوٹو: فائل

ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر  رہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 74 کروڑ  76 لاکھ ڈالر کم ہوکر 8.23 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.97 ارب ڈالر رہے۔