لاہور: انتظامیہ کا 15 روپے میں نان فروخت نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی: تندور مالکان/ فائل فوٹو
روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی: تندور مالکان/ فائل فوٹو

لاہور:  ضلعی انتظامیہ نے نان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

ڈی سی لاہور نے نان روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تو تندور والے بھی پھٹ پڑے۔

تندور مالکان کا  کہنا ہےکہ روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی اس لیے  فائن آٹے پر سبسڈی ملے گی تو نان 15 روپے میں بیچیں گے ورنہ نہیں۔

تندور  مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے، مجبوراً 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں مگر زیادہ دیر ایسا نہیں کر سکتے۔

تندور مالکان نے حکومت کو خبردار کیا کہ انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاج شروع کریں گے۔

مزید خبریں :