پاکستان
24 جون ، 2022

ہمارے ووٹ اس حکومت سے بھی نجات دلا سکتے ہیں: عامر خان

2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو
2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی: رہنما ایم کیو ایم/ فائل فوٹو

کراچی: ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاق میں حکومت سے اتحاد سے متعلق بات کی ہے۔

میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وفاق میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موجودہ حکومت سے تحریری معاہدہ ہے، ہمارے ووٹ جب عمران خان سے نجات دلاسکتے ہیں تو عوام کو اس حکومت سے بھی نجات دلاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔ 

عامر خان کا کہنا تھاکہ اپنا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرنے والی جماعت پی ایس پی کو مہاجر عوام نے ایک سیٹ جیتنے نہیں دی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM