10 فیصد ٹیکس لگانے سے انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوجائیں گی، شوکت ترین

ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی، الیکشن نہ ہوئے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجائے گا، سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل
ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی، الیکشن نہ ہوئے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجائے گا، سابق وزیر خزانہ— فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  10 فیصد ٹیکس لگانے سے انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کی باتیں کرتے ہیں لیکن خیال نہیں کرتے، ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی، الیکشن نہ ہوئے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت پرجھوٹ نہ بولے، مہنگائی کا طوفان آئے گا، فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، روپیہ آج پھرگرگیا، ان پر کوئی بھروسہ نہیں کررہا۔

مزید خبریں :