کھیل
Time 24 جون ، 2022

وزارت عظمیٰ جانے کے بعد عمران خان نے رابطہ ختم کردیا: رمیز راجہ کا انکشاف

آج چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھا— فوٹو : فائل
آج چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھا— فوٹو : فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ جانے کے بعد عمران خان نے ان سے بھی رابطہ ختم کردیا۔

آج چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ ’نہیں جیسے ہی وہ گیا میرا رابطہ آف ہوگیا، انہوں نے کردیا۔‘

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے  پیٹرن انچیف ہیں، اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا تھا تاہم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی رمیز راجہ عہدے پر برقرار ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :