کھیل
Time 26 جون ، 2022

ویڈیو: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ میں کیوی کمنٹیٹر بابراعظم کے معترف

اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں: سائمن ڈول—فوٹو فائل
اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں: سائمن ڈول—فوٹو فائل

 انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

میچ میں نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر اور سابق بولر سائمن ڈول موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں کے بارے میں بات کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ 'اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے باز ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ' اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، جہاں تک ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کا تعلق ہے تو اس کے لیے بابر ناقابل یقین ہیں'۔

سائمن نے مزید کہا کہ 'انگلینڈ کے بہترین بلے باز جو روٹ بھی میری بات سے سہمت ہوں گے اور ان کے پاس بھی اس بات کی دلیل ہے، لوگ بڑے چوکوں کی بات کرتے ہیں لیکن اس وقت بابر بگ ون ہیں'۔

واضح رہے کہ بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سےزیادہ عرصے رہنے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں :