ویڈیو: عاطف کے بعد ’ تاجدار حرم ‘ ان کے بیٹے کی آواز میں بھی مقبول

کوک اسٹوڈیو میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں پڑھا جانے والا کلام 'تاجدارِ حرم' اب ان کے بیٹے کی آواز میں بھی مقبول ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر عاطف کی بیٹے احد  کے ہمراہ ایک کانسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف اپنے بیٹے سے مقبول کلام تاجدار حرم کے چند اشعار پڑھوا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں عاطف بیٹے کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے بیٹے کو کلام تاجدار حرم کی چند لائنز  پڑھتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عاطف اسلم اور ان کے بیٹے کو داد دی جارہی ہے۔


مزید خبریں :