انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے نئی انتخابی فہرستوں میں مبینہ طور  پر  بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرکا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں نئی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسد عمرکا کہنا ہےکہ ووٹوں کو قانونی جواز کے بغیر نئے پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ ہم ووٹ کے بنیادی حق کو غیر قانونی اقدامات سے پامال نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :