کاروبار
27 جون ، 2022

ڈالرکی قیمت میں استحکام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں مسلسل اونچی اڑان کے بعد ڈالرکی قیمت میں استحکام آگیا ۔

انٹربینک میں آج امریکی ڈالرکی قدر میں صرف 46 پیسےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 207 روپے 94 پیسےکا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 208 روپےکا ہوگیا۔

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان رہا اورکاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 826 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار878 پر بند ہوا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM