سندھ بلدیاتی انتخابات، مزدورکی بیٹی پی پی امیدوارکو شکست دینے میں کامیاب

پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف کھڑے ہونے والے پیپلز پارٹی امیدوار رمنٹھار شیخ صرف 190 ووٹ ہی حاصل کرپائے/فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا
 پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف کھڑے ہونے والے پیپلز پارٹی امیدوار رمنٹھار شیخ صرف 190 ووٹ ہی حاصل کرپائے/فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا  

سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور سے تعلق رکھنے والی ایک مزدور کی بیٹی پروین شیخ نے بطور آزاد امیدوار الیکشن جیت لیا۔

بلدیاتی انتخابات میں پروین شیخ نے 430 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ صرف 190 ووٹ ہی حاصل کرپائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروین شیخ ولد غلام شاہ شیخ نے میونسپل کمیٹی خیرپور کے وارڈ 1 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار منٹھار شیخ کو شکست دی جنہیں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے نفیسہ شاہ جیلانی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی  رپورٹ کے مطابق پروین شیخ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے 6 بچے ہیں، ان کے والد پہلے گدھا گاڑی چلاتے تھے لیکن آج کل وہ ریڑھی پر بچوں کےکھانے پینےکی اشیاء فروخت کرتے ہیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروین کے شوہر ایک وفاقی ادارے میں نچلے گریڈ کے ملازم ہیں۔

الیکشن سے قبل دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروین شیخ کا کہنا تھا کہ میں الیکشن جیتنے کے لیے پراعتماد ہوں، میرے والد بھی سیاسی مسائل کی وجہ سے میرے خلاف ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :