دنیا
Time 28 جون ، 2022

سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ہونے پر کسٹمر نے ریسٹورنٹ کی ملازمہ کو قتل کردیا

فوٹو:نیو یارک پوسٹ
فوٹو:نیو یارک پوسٹ

امریکا میں ایک مشہور ریسٹورنٹ میں کسٹمر نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ہونے پر  ہوٹل کی ملازمہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اتوار کی شام کو پیش آیا جہاں ریسٹورنٹ میں موجود کسٹمر اور ملازمہ کے درمیان سینڈوچ میں زیادہ مائیونیز  ہونے پر تھوڑی بحث ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بحث کے دوران کسٹمر نے غصے میں آکر ریسٹورنٹ میں فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملازمہ ہلاک ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوئی جسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فوراً فرار ہوگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 36 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔


مزید خبریں :