دنیا
Time 28 جون ، 2022

کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 49 قیدی ہلاک

واقعہ کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ٹولوا میں پیش آیا ہے۔ تصویر بشکریہ دی نیویارک ٹائمز
واقعہ کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے کے شہر ٹولوا میں پیش آیا ہے۔ تصویر بشکریہ دی نیویارک ٹائمز

کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 49 قیدی ہلاک ہوگئے، جیل حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے وقت جیل میں 1200 سے زائد قیدی موجود تھے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کولمبیا کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ رات گئے جیل کے ایک حصے میں قیدیوں نے اپنے بستروں کو آگ لگا دی جس کے بعد آگ کے خطرناک شکل اختیار کر جانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

یہ واقعہ کولمبیا کے جنوب مغربی شہر ٹولوا میں پیش آیا، واقعے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جیل حکام کے مطابق جیل کے اس حصے میں 180 قیدی موجود تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے وقت جیل میں 1267 قیدی موجود تھے۔ 

جیل حکام نے ہنگامہ آرائی کا سبب نہیں بتایا تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ قیدیوں نے جیل سے فرار کے لیے اپنے میٹریس بستر) کو آگ لگائی یا پھر یہ لڑائی سے پیدا شدہ اشتعال کا نتیجہ تھا۔

مزید خبریں :