ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 301 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 823 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :