ترک ڈاکٹروں نے 9 گھنٹے کےاندر دھڑ جڑے بچوں کو الگ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنادیا

فوٹو:غیر ملکی میڈیا
فوٹو:غیر ملکی میڈیا

ترکیہ(سابق ترکی) کے ڈاکٹروں نے 3D ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دھڑ جڑے بچوں کو تقریباً 9 گھنٹے کے آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے چھاتی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھےلیکن ان کے دل دو تھے۔

تاہم استنبول کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دھڑ جڑنے بچوں کو 9 گھنٹے  کے آپریشن کے بعد الگ کیا،جس کے بعد انہوں نے اس نوعیت کے تیز ترین آپریشن کا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بچوں کی حالت بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں اب بھی اسپتال میں زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اس کامیاب آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹرمہمت ویلی کا کہنا ہے کہ ہماری پیشہ ور افراد کی ٹیم کی بدولت، ہم جڑواں بچوں کو ایک منصوبہ بندی کےساتھ الگ کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں تقریباً 9 گھنٹے لگے۔

مزید خبریں :