ایسا ریسٹورینٹ جہاں گاہکوں سے بدتمیزی کے ساتھ انہیں بددعائیں بھی دی جاتی ہیں

ریسٹورینٹ کی دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو عملے کے رویے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں/ فوٹو سوشل  میڈیا
ریسٹورینٹ کی دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو عملے کے رویے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں/ فوٹو سوشل  میڈیا

آپ نے یقیناً آج تک جس ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا ہوگا وہاں کا عملہ آپ سے خوش مزاجی سے پیش آیا ہوگا۔

لیکن کیا آپ ایک ایسے ریسٹورینٹ میں کھانا کھانا چاہیں گے جہاں کے ویٹرز نہ صرف آپ کے ساتھ بدتمیزی کریں، آپ کو نظر انداز کریں بلکہ آپ کو بد دعائیں بھی دیں؟ اور یہ بدمزاجی عملے کی ذمہ داریوں میں شامل کی گئی ہو؟

اگر نہیں کیا تو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھولا گیا ’ کیرنس‘ نامی یہ ریسٹورینٹ گاہکوں کو کھانے کے ساتھ ایسی سروس فراہم کررہا ہے۔

ریسٹورینٹس کے عملے کو گاہکوں سے بدتمیزی کرنے ، انہیں نظر انداز کرنے اوربد دعائیں دینے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹوبشکریہ غیر ملکی میڈیا

یہ ایک ایسا ریسٹورینٹ ہے جہاں مہمان نوازی کے اصولوں کو بدلتے ہوئے گاہکوں کے لیے ایک منفرد رویہ اپنایاجاتا ہے۔

ریسٹورینٹ کی  دیواروں پر موجود بینرز بھی گاہکوں کو عملے کے رویے جیسے ہی پیغامات دے رہے ہیں، مثال کے طور پر ایک دیوار پر بینر  پرلکھا کہ بیٹھ جاؤ اور خاموش رہو۔

دوسری جانب عملہ گاہکوں کو بد دعائیں بھی دے رہا ہے جیسا کہ’ جاؤ نکلو یہاں سے کبھی واپس نہ آنا ٹرام سے ٹکرام جانا ‘۔

ساتھ ہی کھانا سیٹ پر پیش کرنے کے علاوہ کسی دوسری ٹیبل پر رکھ دینا اور کہنا کہ جب کھانا ہو  یہاں سے اٹھالینا ۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک ویٹر کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کے جواب میں کسٹمرز بھی ان سے بدتمیزی کرسکتا ہے لیکن ان کے پاس یہ صلاحیت نہیں اگر یہ صلاحیت ان کے پاس ہوتی تو وہ آج اس ریسٹورینٹ میں ملازمت کررہے ہوتے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM