فواد چوہدری نے بغیر تصدیق نمل یونیورسٹی سے منسوب جعلی نوٹیفکیشن شیئر کردیا

فواد چوہدری کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نمل یونیورسٹی: فوٹو فائل
فواد چوہدری کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نمل یونیورسٹی: فوٹو فائل

فواد چوہدری نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) سے منسوب چائے کو ستو اور لسی سے تبدیل کرنے والا جعلی نوٹیفکیشن بغیر تصدیق کے ہی سوشل میڈیا پرڈال دیا۔

سابق وزیر اطلاعات نے تصدیق کیے بغیر چائے کو ستو اور لسی سے تبدیل کرنے والے نمل یونیورسٹی سے منسوب نوٹیفکیشن کو  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے اس پر اپنا ردعمل بھی دے دیا۔

فواد چوہدری کی جانب سے غیر مناسب تبصرے کے ساتھ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد نمل یونیورسٹی کے کئی اساتذہ کی جانب سے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر نوٹیفکیشن کے جعلی ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی۔

نمل یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے جعلی نوٹیفکیشن ٹوئٹ کیا گیا ہے جبکہ نمل یونیورسٹی میں چائے کو ستو یا لسی سے تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

مزید خبریں :