غلط الزامات لگانے پر اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کو قانونی نوٹس بھیج دیا

فوٹو؛فائل
فوٹو؛فائل

سابق آئی جی اور موجودہ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اے ڈی خواجہ نے ایس ایس پی(ر) راؤ انوار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق  اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کو منگل کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں ان کی طرف سے  مؤقف اختیار کیا گیا کہ  میرے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے جیو نیوز کے پروگرام میں مجھ  پر راؤ انوار نے جھوٹے الزامات لگائے،جس کی وجہ سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ میرے اہلِ خانہ کو ان الزامات سے خطرات کا سامنا ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار فوری طور پر معافی مانگیں اور آئندہ ایسے الزامات سے باز رہیں۔ذرائع کے مطابق اے ڈی خواجہ کے راؤ انوار کو بھیجے گئے نوٹس میں 5کروڑ روپے ہرجانے کا بھی ذکر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ڈی خواجہ کے قانونی نوٹس میں راؤ انوار کو 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :