عامر لیاقت کو ایک دین دار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی: خلیل الرحمٰن قمر

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا / فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا / فائل فوٹو

ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن نے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمٰن کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا ۔

میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ عامرلیاقت کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہی ، میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، جب اس طرح کی لڑکیوں سے شادیاں کی جائیں تو اس کے نتائج ایسے ہی ہوتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ  عامر لیاقت کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے، ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائیں، اگر یہی کام کوئی شوہر کرے تو طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :