ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا

مالی سال 21-2022 کے دوران پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 31.01فیصد یعنی 33 ہزار 500 روپے بڑھی ہے— فوٹو: فائل
مالی سال 21-2022 کے دوران پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 31.01فیصد یعنی 33 ہزار 500 روپے بڑھی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 804 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مالی سال 21-2022 کے دوران پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 31.01فیصد یعنی 33 ہزار 500 روپے بڑھی ہے۔

مزید خبریں :