کھیل
Time 01 جولائی ، 2022

سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے: سری لنکن بورڈ/ فائل فوٹو
انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے: سری لنکن بورڈ/ فائل فوٹو

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہےکہ انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا  گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق اوشادا فرنینڈو کو کووڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سری لنکا اور  آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے۔

مزید خبریں :