پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

لاہور میں فی کلو آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے کا اضافہ

لاہور میں قیمت میں اضافے کے بعد آٹا 100 روپے فی کلو ہوگیا/ فائل فوٹو
لاہور میں قیمت میں اضافے کے بعد آٹا 100 روپے فی کلو ہوگیا/ فائل فوٹو

لاہور میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت مزید  2  روپے بڑھادی۔

آٹا چکی مالکان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آٹے کی قیمت فی کلو  2  روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد  فی کلو آٹا 100 روپے  میں فروخت کیاجائےگا۔

یاد رہے کہ چکی مالکان نے گزشتہ ماہ ہی آٹے کی قیمت میں3  روپے فی کلو اضافہ کیا تھا ،  چند روز قبل قیمت 95  روپے سے بڑھا کر 98 روپے مقرر کی گئی تھی۔ 

چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بھی بڑھانا پڑی ہے۔


مزید خبریں :