پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں: سردار سرفراز/ فائل فوٹو
کراچی میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں: سردار سرفراز/ فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں چار، پانچ دن اچھی بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

انہوں نےکراچی میں بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش  متوقع  ہے اور شہر میں کل شام سےگرد آلود ہوا کے ساتھ تیز  بارش کا امکان ہے، یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

سردار سرفراز کے مطابق 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں اچھی بارش  متوقع  ہے جب کہ سندھ کے تمام اضلاع میں منگل تک موسلادھار  بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں :