کاروبار
Time 01 جولائی ، 2022

مالی سال 2022 میں ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟


30 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 205 روپے تھی جب کہ 30 جون 2021 کو ڈالر 158 روپے کا تھا/فائل فوٹو
30 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 205 روپے تھی جب کہ 30 جون 2021 کو ڈالر 158 روپے کا تھا/فائل فوٹو

کراچی: مالی سال 2022 میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 30 فیصد بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق 30 جون 2022 کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 204 روپے 85 پیسے تھی اور 30 جون 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 54 پیسے کا تھا اس طرح مالی سال 2022 میں ڈالر کی قیمت میں 47 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

 22 جون 2022 کو ڈالر کی قدر بلند ترین سطح پر 211 روپے 93 پیسے رہی اور  اسی روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین سطح 215 روپے تھی۔

30 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 205 روپے تھی جب کہ 30 جون 2021 کو ڈالر 158 روپے کا تھا۔

مزید خبریں :