دنیا
Time 01 جولائی ، 2022

یوکرین: رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک ہوگئے

میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 7 افراد کوزندہ نکال لیا گیا ہے: ایمرجنسی سروس — فوٹو بشکریہ اے پی نیوز
میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 7 افراد کوزندہ نکال لیا گیا ہے: ایمرجنسی سروس — فوٹو بشکریہ اے پی نیوز

یوکرین کے جنوبی علاقے میں رہائشی عمارت پر روس کے میزائل حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں روسی فورسز نے رہائشی عمارت پر میزائل فائر  کیے جس کے نتیجے میں 18 شہری ہلاک اور 30  زخمی ہوگئے۔

ایمرجنسی سروس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 7 افراد کوزندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :