پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

سپریم کورٹ کا تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کو سننے سے انکار

محمود الرشید نے روسٹرم پر آکر کہا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے طے کیا ہے کہ ہاؤس مکمل ہونے دیا جائے، انتخاب کیلئے 17 جولائی کے بعد کا وقت دے دیں— فوٹو: فائل
محمود الرشید نے روسٹرم پر آکر کہا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے طے کیا ہے کہ ہاؤس مکمل ہونے دیا جائے، انتخاب کیلئے 17 جولائی کے بعد کا وقت دے دیں— فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے  پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کو سننے سے انکار  کردیا۔

محمود الرشید نے روسٹرم پر آکر کہا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے طے کیا ہے کہ ہاؤس مکمل ہونے دیا جائے، انتخاب کیلئے 17 جولائی کے بعد کا وقت دے دیں۔

اس پر جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ آپ درخواست گزار نہیں ، آپ کو نہیں سن سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دیکھنا چاہ رہے تھے سینیئر سیاست دان مسئلہ کیسے حل کرتے ہیں۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن بولے کہ فریق راضی ہیں، تنازع یہ ہے کہ اس دوران وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ حمزہ شہباز نے کہا کہ دوسرے پول تک صوبے کا سربراہ نہیں ہوگا تو صوبہ کیسے چلے گا؟ دوسرا پول آج ہی کروائیں تاہم سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن 22 جولائی کو کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :