پاکستان
Time 01 جولائی ، 2022

رن آف الیکشن کے نمبرز نہ ہوتے تو سپریم کورٹ میں پیش نہ ہوتا: حمزہ شہباز

ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوگا،17 جولائی کو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: فائل
ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوگا،17 جولائی کو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اگر ان کے پاس رن آف الیکشن کے نمبرز نہ ہوتے تو یہاں پیش نہ ہوتے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ جتنے بھی آئینی بحران آئے کوئی انہیں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے نہیں روک سکا۔

حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کیا، جب تک ہیں صوبے کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ ہوگا،17 جولائی کو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید خبریں :