پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

مفتاح اسماعیل کا سابقہ دور سے 45 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ

گزشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) عاصم احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آر نے جو سوچا تھا وہ کر کے دکھایا—فوٹو: اے پی پی
گزشتہ روز چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) عاصم احمد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آر نے جو سوچا تھا وہ کر کے دکھایا—فوٹو: اے پی پی 

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابقہ دور سے 45 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ روز  چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) عاصم احمد  کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آر نے جو سوچا تھا وہ کر کے دکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے 6100 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا، 379 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع کیے جبکہ  ہدف پورا کرنے کے لیے کسی قسم کا کوئی ایڈوانس ٹیکس نہیں لیا اور انکم ٹیکس کے تمام کلیمز واپس کردیے ۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا ، ایڈوانس ٹیکس کی مانیٹرنگ کا سسٹم بنایا گیا ہے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مانیٹرنگ کی وجہ سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 58 فی صد اضافے سے 565 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو گزشتہ سال 360ارب روپے تھے۔رواں سال سیکنڈ ٹیئر کے چار ہزار دوکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا ہے یہ تعداد رواں سال 11 سے 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

مزید خبریں :