پاکستان
Time 02 جولائی ، 2022

’ملک میں بجلی کی طلب یومیہ 30 ہزار میگاواٹ سے بھی اوپر جارہی ہے‘

نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا: خرم دستگیر—فوٹو فائل
نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا: خرم دستگیر—فوٹو فائل 

اسلام  آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔

ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا۔

بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی خام تیل کی خریداری سے متعلق ریفائنریوں کا جواب آ گیا ہے، کچھ نے کہا ہے کہ روسی تیل ان کے ہاں ریفائن ہو سکتا ہے اور کچھ نے کہا کہ نہیں ہو سکتا۔

مزید خبریں :